پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاک لائرز فورم کا سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں سید امجد حسین شاہ کی حمایت کا اعلان

مصنف:

لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے لائرز ونگ پاک لائرز فورم نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں سید امجد حسین شاہ کی حمایت کر دی، مرکزی مسلم لیگ کے صدر،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد مسعود سندھو کی قیادت میں پاک لائرز فورم نے اجلاس میں سید امجد حسین شاہ کی حمایت کا اعلان کیا


پاک لائرز فورم کا اجلاس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر، پاک لائرز فورم کے صدر رانا عبدالحفیظ، احسن ورک، عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالہ سے صدارتی امیدوار سید امجد حسین شاہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں پاک لائرز فورم کے اراکین کثیر تعداد میں شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالدمسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وکلا کی نمائندہ تنظیم ہے،وکلا برادری ایسے امیدوار کی حمایت کے لیے متحد ہو جو ان کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور بار کے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے کام کرے،وکلا برادری اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدارتی امیدوار سید امجد حسین شاہ کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،پاک لائرز فورم سید امجد حسین شاہ کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی،سید امجد حسین شاہ نے پاک لائرز فورم کی جانب سے حمایت پرشکریہ ادا کیا ۔