برطانیہ ،پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران سے ملاقات
مصنف:
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان پریس کلب لندن کے صدر چوہدری تبریز عورہ کی قیادت میں آنے والے عہدیداران کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے اور صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر پاکستانی میڈیا کے نمائندگان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو باخبر رکھنے اور کمیونٹی کے مسائل و معاملات کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو انتہائی اہم قرار دیا۔
رپورٹ۔زین العابدین،لندن





