Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پرنس ہیری امریکن زندگی سے اکتا گئے، برطانیہ واپسی کا بڑا فیصلہ

Harry and Meghan move children to new UK school | Baaghi TV

ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری نے امریکا کی زندگی کو خیرباد کہہ کر برطانیہ میں دوبارہ اپنا مستقل ٹھکانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس اب اپنے ملک میں مستقل بنیادوں پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔ تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی برطانیہ واپسی کا راستہ اتنا آسان نہیں اور انہیں کئی انتظامی و قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے,برطانیہ میں اپنے طویل قیام کے دوران پرنس ہیری کا بنیادی ہدف اپنے اور برطانوی عوام کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو مٹانا ہے۔


کینیڈین نیٹ ورک سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرنس ہیری نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’برطانوی سرزمین پر دوبارہ قدم رکھنا ایک شاندار احساس ہے, وہ اگلے سال جولائی میں برمنگھم میں ہونے والی ’اینویکٹس گیمز‘ کو عوامی حمایت سے کامیاب بنا کر شہریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


سیکیورٹی کے معاملات پرنس ہیری اور ان کے خاندان کے لیے برطانیہ میں اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ گزشتہ ماہ برطانیہ آمد کے بعد شاہی جوڑا لندن سے باہر کاٹسولڈز کے علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ میں مقیم ہے,ان کے 7 سالہ بیٹے آرچی اور 5 سالہ بیٹی للی بٹ کو اسکول آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث داخلے کے چند ہی دنوں بعد اسکول تبدیل کرنا پڑا۔


پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل نے سال 2020 میں سینیئر شاہی فرائض سے علیحدگی اختیار کر کے امریکا میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔