خیبرپختونخوا میں شہری مسائل پر عوام کی صوبائی حکومت پر تنقید

پشاور: خیبرپختونخوا میں شہری مسائل کے حل نہ ہونے پر عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صوابی، رستم، چارسدہ، تخت بائی سمیت مختلف علاقوں کے عوام نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کوئی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آتی جبکہ شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت احتجاج اور دھرنوں کی سیاست میں مصروف رہی، جبکہ عوامی فلاح کے لیے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آئے۔شہریوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی واضح روڈ میپ نظر نہیں آتا اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔عوام کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ برقرار ہے، ہسپتالوں کی حالت ابتر ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں طلبہ کو بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سیاسی سرگرمیوں کے بجائے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے۔
مزید پڑھیں





