منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولاکوٹ میں فائرنگ سے رینجرز افسر شہید، جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک

مصنف:

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رینجرز کے افسر ڈی ایس آر برکت شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔


آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس آر برکت سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔