جو جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی آپس میں دست و گریباں ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہا کروائیں گے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف دینے کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں





