بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنا انتہائی مشکل امر ہے،امریکی وزیر خارجہ


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ امن معاہدہ طے پانا انتہائی مشکل ہے۔


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنا انتہائی مشکل امر ہے،انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، اس وقت تک ایران پر اقتصادی دباؤ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ادھر، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا کو بتایا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک واشنگٹن تہران کی شرائط کو تسلیم نہیں کر لیتا،اکستان اور قطر کے توسط سے دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ’ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘