مظفرگڑھ: امونیا گیس لیک ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

مصنف:
مظفرگڑھ کے قصبہ بصیرہ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو نے متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس لیک ہونے کے بعد متعدد افراد کی حالت متاثر ہوئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے گیس لیکج کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔





