سعودی عرب نے جوہری ہتھیار بنانے کا آپشن برقرار رکھا، امریکی خفیہ رپورٹ

مصنف:
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے کانگریس کو فراہم کی گئی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا آپشن تاحال برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں جوہری پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کا آپشن برقرار رکھنا خطے میں جوہری پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے سول نیوکلیئر معاہدے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر امریکی کانگریس میں شدید بحث اور اختلافات جاری ہیں، جبکہ معاہدہ اس وقت 90 روزہ جائزہ عمل سے بھی گزر رہا ہے۔
مزید پڑھیں




