Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

Section 144

راولپنڈی اور مری میں 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کے پیش نظر تمام تر عوامی اجتماعات، جلسے جلوسوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور امن و امان کی برقرار رکھنے کے پیش نظر راولپنڈی اور مری کی ضلاعی انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دونوں اضلاع میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک رہے گا،اس دوران ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور سیاسی و عوامی احتجاج پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی بقا کے لیے اسلحہ کی نمائش، ڈنڈے اور پیٹرول بم لے کر چلنے پر مکمل ممنوعیت ہوگی،ا س کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام سخت اقدامات ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خد شا ت کےپیش نظر اٹھائے گئے ہیں،ا نتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


راولپنڈی اور سیاحتی مقام مری میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قبل از وقت حفاظتی تدابیر کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جاتا رہا ہےحساس ترین اضلاع میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ پر ہیں، تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی بلا تعطل جاری رہ سکے۔