بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 23 مغوی بازیاب، 2 دہشتگرد ہلاک

مصنف:
بلوچستان میں دشتِ گوران کی جانب کاؤنٹر ٹیررازم اور ریکوری آپریشن کے دوران 23 مغویوں کو کامیابی سے بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی اور ایک کو گر فتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 ستمبر 2026 کو 1600 بجے راج ایریا سے دشتِ گوران کیجانب دہشتگر دوں نے کوئٹہ سےخضدارجانے والے 6 خالی کنٹینرز کو روکااور انہیں مغربی سمت لے جانے پر مجبو ر کیا۔
صورتحال کے بعد فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر مسلح فضائی نگرانی کے ذر یعے تقریباً 7 کلومیٹر پر محیط علاقے میں اہداف کا سراغ لگایا گیا، جبکہ نگرانی کا دائرہ N-25 سے 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا تھا، فورسز نے مربوط تعاقب اور راستوں کی کلیئرنس کے ذریعے کارروائی جار ی رکھی۔
کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کی شناخت ملا اور آزاد کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق گِران/ملبی کے علاقے سے بتایا گیا ہے۔ دونوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں، آپریشن میں 2 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی کے دوران تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 23 افراد کو بھی کامیابی سے بازیاب کرا لیا گیا، آپر یشن کے دوران 6 کنٹینرز، ایک بس اور 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 مزید بسیں بھی ملیں جو پھٹے ہوئے ٹائروں اور خراب انجنوں کے باعث ناکارہ حالت میں تھیں۔
برآمد کیے گئے اسلحے اور دیگر سامان میں 2 موٹر سائیکلیں، ایک اسنائپر رائفل، ایک SMG، 2 دستی بم اور متعلقہ ٹیکٹیکل سامان شامل ہے۔
آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور کارروائی کی آزادی محدود ہوئی اور مقامی سطح پر موجود اہم جرائم پیشہ و دہشتگرد عناصر کو غیر مؤثر بنایا گیا۔
مزید پڑھیں





