منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

irpr, pak army

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں  خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیو نیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی  جس میں  عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے،آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئر نس آپریشن جاری ہے۔