جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شنگھائی تعاون تنظیم فورم،وفاقی وزیر مصدق ملک نئی دہلی پہنچ گئے

مصنف:

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نئی دہلی میں موجود ہیں، جہاں وہ 20 سے 22 نومبر تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے کلچرل فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔


نئی دہلی آمد پر ڈاکٹر مصدق ملک کا ایئرپورٹ پر امورِ سفارت کے ناظم سعد وڑائچ نے استقبال کیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک انڈیا کے وزیر ثقافت و سیاحت کی دعوت پر فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا یہ دورہ مئی 2023 کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مئی 2023 میں گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا کا دورہ کیا تھا۔