پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیخ حسینہ نے وطن واپسی کیلئے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کرلیا


بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے دی ،نئی دہلی میں بنگلادیشی سفار تخانے اور بنگلادیش کے حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔


بنگلادیشی حکومت نے حسینہ واجد کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، جبکہ بنگلادیش کی حکومت نے بھارت سے معزول وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے،حسینہ واجد کا خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے دسمبر میں بنگلادیش جانے کا ارادہ ہے، وہ بنگلادیشی عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔


واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے گزشتہ برس حسینہ واجد کو سزائے موت سنائی تھی، انہیں طلبہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے الز ام میں سزائے موت سنائی گئی تھی،حکومت مخالف احتجاج کے باعث 2024ء میں حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں، بنگلادیش میں ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگائی جا چکی ہے، وہ مختلف ادوار میں 20 سال تک بنگلادیشی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائض رہی ہیں۔