پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم کی جانب سے یومِ اقبال پر عوام کو 13 ہزار روپے انعام دینے کا دعویٰ جعلی ہے،این سی سی آئی اے


یومِ اقبال کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہریوں کو 13 ہزار روپے نقد انعام دینے کے پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، تاہم یہ دعویٰ جعلی ہے۔


نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان پیغامات کی تردید کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعل سا زوں کے جھانسے میں نہ آئیں،دھوکہ باز وزیراعظم کے نام سے جعلی پیغامات اور مشکوک لنکس پھیلا رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کی ذ اتی معلومات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے مالی فراڈ کرنا ہے۔


حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ لنکس کھولنے، شناختی کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرنے اور ایسے پیغامات دو سروں کو بھیجنے سے گریز کریں۔


ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کے مطابق سائبر فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا آن لائن دھوکہ دہی کی شکایت ہیلپ لائن 1799 یا قریبی این سی سی آئی اے دفتر میں درج کرا سکتے ہیں۔