پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے شدید ناپسندیدگی ہے،ٹرمپ

v5glofoo_donald-trump_625x300_24_December_24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام میں اسرائیل کے لیے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہےایران جنگ، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اسرائیل مخالف جذبات نے بھی ووٹروں کے انتخابی فیصلوں کو متاثر کیا۔


ٹرمپ نے انتخابی نتائج کہا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں ہوتے تو نتائج بالکل مختلف ہوتے۔ایران کے ساتھ جنگ اور بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے علاوہ اسرائیل کے بارے میں امریکی عوام کے منفی جذبات بھی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوئے۔


ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں براہِ راست حصہ نہ لینے کو بھی نتائج سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں انتخابی صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔


امریکی صدر کے بیان میں ایران جنگ اور اسرائیل کے لیے امریکی عوام کی حمایت میں کمی کو انتخابی نقصان کی اہم وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق ان معاملات نے ووٹروں کے رویوں اور انتخابی ترجیحات پر اثر ڈالاتاہم ان کے بیان میں اس حوالے سے کوئی اعدادوشمار یا سروے پیش نہیں کیا گیا جس سے اسرائیل کے بارے میں امریکی عوام کی رائے یا انتخابی نتائج پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔