ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے دے کر سیریز اپنے نام کرلی


جنوبی افریقہ نے نیولینڈز میں کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 176 رنز سے بڑی شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی-


جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔


آسٹریلیا کو فتح کے لیے 288 رنز کا ہدف ملا تھا، تاہم مہمان ٹیم جنوبی افریقی بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی,آسٹریلوی ٹیم کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں گرنے سے مشکلات بڑھ گئیں۔


جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے  میٹ رینشا کو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ کیپر ریان ریکلٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جبکہ مارنس لبوشین کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ یہ دونوں وکٹیں اننگز کے پہلے ہی اوور میں حاصل ہوئیں ربادا نے خطرناک بلے باز ٹریوس ہیڈ کو بھی آؤٹ کیا، جن کا کیچ مارکو یانسن نے گلی میں پکڑا۔


اس کارکردگی کے ساتھ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13,808 گیندیں کرانے کے بعد حاصل کیا، جو گیندوں کی تعداد کے اعتبار سے تیز ترین 350 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔


اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے 14,719 جبکہ پاکستان کے وقار یونس نے 14,905 گیندیں کرا کر 350 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی تھیں۔


ربادا کے ابتدائی حملے کے بعد سائمن ہارمر نے اپنی اسپن بولنگ کا جادو دکھاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر بکھیر دیاانہوں نے آسٹریلیا کی آخری 6 وکٹیں حاصل کیں۔


آسٹریلیا کے خلاف اس تاریخی کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پروٹیز جنوری 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ون بنے ہیں، اس کامیابی نے جنوبی افریقہ کی آئندہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل برقرار رکھنے کی امیدوں کو بھی تقویت دی ہے۔


واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں لارڈز کے تاریخی میدان پر آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔