اسلام آباد ہائیکورٹ نےمسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک عبوری ریلیف دے دیا۔
مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کی جہاں دلائل سننے کے بعد عدالت نے ان کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ٹاکر مسٹر پتلو نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئیے رجوع کیا وہیل چیئر پراسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا ایک بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں لےجایا گیا اور 5 منٹ بعد 1 بجکر 45 منٹ پر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضما نت 10 نومبر تک منظور کرلی گئی، مسٹر پتلو وہیل چئیر پر چیمبر سے باہر آگئے-
اپنے ویڈیو پیغام میں مسٹر پتلو کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے ہی عدالت میں پیش ہو جاتا لیکن میری کمر کی ڈسک ہل گئی تھی۔ واقعے سے ایک روز قبل کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈسک متاثر ہوئی جس کے باعث پیش نہ ہو سکا‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں انعامات کی تقسیم کے لیے گیٹ کھلنے پر بڑی تعداد میں موجود افراد نے بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی،واقعے میں عقیل نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھےحادثے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا جس میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 40 سے 45 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے کا حصہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں





