Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے


دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔


دبئی میڈیا آفس کے مطابق، شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے,اس کے علاوہ دبئی میں آج سے سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔


متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اپنے بھائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔


متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے دبئی کے حکمران سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،اانہوں نے کہا کہ ملک کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ احمد کی دیرینہ خدمات 'قوم کے ترقی کے سفر کو تحریک دیتی رہیں گی'۔


دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنےمرحوام چچا شیخ احمد بن راشد المکتوم کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا،شیخ حمدان نے اپنے چچا کو خاندان کا ایک عزیز رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ”ہمارے دلوں، یادوں اور دعاؤں میں ہمیشہ رہیں گے۔“


عمان کے نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں شیخ احمد بن راشد المکتوم کےانتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اہلخانہ سے تعزیت کی-


https://x.com/FMofOman/status/2101962763505389819?s=20


شیخ احمد بن راشد المکتوم مرحوم شیخ راشد بن سعید المکتوم کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے تھے، جو دبئی کے سابق نائب صدر، حکمران اور امارت کے بانی تھے شیخ احمد نے دبئی پولیس اور پبلک سروسز کے ڈپٹی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وہ ’الوصل اسپورٹس کلب‘ کے صدر بھی رہے۔


برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، شیخ احمد نے دبئی کے ’سینٹرل ملٹری ریجن‘ (مرکزی عسکری خطے) میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں اس کے کمانڈر ان چیف بنے۔