درآمدی گندم کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے اختتام سے قبل کراچی پہنچ جائے گی،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتواں اجلاس منعقد ہوا-
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے لیے گندم کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے گندم کی دستیابی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صوبوں کی طلب کے مطابق گندم کی وافر فراہمی کا انتظام کر لیا گیا ہے، درآمدی گندم کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے اختتام سے قبل کراچی پہنچ جائے گی۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ درآمدی گندم اور پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو پہلے ہی مختص کی گئی گندم کو قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے۔
اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق، تجارت کے وفاقی وزرا، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق، صوبائی محکموں کے متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں





