اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو7 اکتوبر سے پہلے ہی حماس کے حملے سے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیا ن نےستمبر 2023 کے آخر میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سےرابطہ کرکےانہیں بتایا تھا کہ حما س گروپ ایک بڑے حملے پر غور کر رہا ہے۔ْ
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ اس بات کی تصدیق دو ایسے ذرائع نے کی جو یا تو اس گفتگو سے واقف تھے یا انہیں اس میں شامل شخص نے بریف کیا.
واضح رہے کہ اسے سے قبل ابتدائی طور پر یہ دعویٰ اسرائیلی اخبار ہآرتس نے شائع کیا تھا، لیکن اس وقت نیویارک ٹائمز نے اسے آزادانہ طور پر تصدیق شدہ نہیں قرار دیا تھا اب نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے ذریعے اس رابطے کی مزید تصدیق کی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، 1 اکتوبر 2023 کو نیتن یاہو نے اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر اجلاس کیا، لیکن اجلاس کے منٹس میں اماراتی انتباہ کا ذکر نہیں تھا۔ پانچ سابق اعلیٰ اسر ائیلی سکیورٹی حکام نے بھی ٹائمز کو بتایا کہ یہ انتباہ سکیورٹی قیادت تک نہیں پہنچا تھا۔
اسی اجلاس میں بعض سکیورٹی حکام نے حماس کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی، جبکہ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ میں کشیدگی کم رکھنے پر زور دیا اور سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ سفارتی تعلقات کے عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا۔
تاہم نیتن یاہو اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ انہیں ذاتی طور پر اماراتی صدر کی طرف سے ایسا انتباہ ملا تھا۔ ستمبر کے اوائل میں نیویارک ٹائمز نے بھی اس دعوے کو اس وقت غیرمصدقہ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں




