غیر ملکی وفد کی آمدورفت:اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشنز کااعلان

غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے سلسلے میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا.سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والی ٹریفک کے لیے سہروردی روڈ، جی 8 اور جی 9 کی سروس روڈز جبکہ زیرو پوائنٹ متبادل راستوں کے طور پر استعمال کیے جا سکیں گے۔
اسی طرح فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو جانے والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کرے,اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ اختیار کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک ڈائیورشنز کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکا ن ہے، لہٰذا شہری اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے سفر پر روانہ ہوتے وقت 20 سے 25 منٹ اضا فی رکھیں-
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے,شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک پو لیس کی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔
مزید پڑھیں





