منگل، 3 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جرمنی: 70 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں ڈاکٹر کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع


جرمنی میں 70 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں 46 سالہ ماہرِ امراضِ اطفال کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔


اے ایف پی کے مطابق مشرقی جرمنی کے شہر ناوین اور راتینو میں 2013 سے 2025 کے دوران کلینکس میں کام کرنے والے ڈاکٹر پر بچوں کے استحصال سے متعلق 130 سے زائد جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


عدالت میں الزامات پڑھ کر سنائے جانے کے بعد 46 سالہ ۔ڈاکٹر نے بیشتر واقعات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے سابقہ اعترافات کی توثیق کی اور گہرے احساسِ جرم کا اظہار کیا۔


استغاثہ کے مطابق زیادہ تر واقعات میں ڈاکٹر بچوں کے کمروں میں داخل ہوتا اور انہیں کپڑے اتارنے کی ہدایت دیتا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور بعض اوقات ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ متاثرہ بچوں کی اکثریت لڑکوں پر مشتمل ہے۔


یہ مقدمہ، جس کی سماعت برلن کے قریب مشرقی جرمن شہر پوٹسڈیم میں ہو رہی ہے، دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے-