Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ


مغربی جرمنی میں امریکی فضائی اڈے سے منسلک ایف 16 لڑاکا طیارہ منگل کو گر کر تباہ ہوگیا-


امریکی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ امدادی اور ہنگامی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں واقع اسپانگڈاہلیم امریکی فضائی اڈے کے قریب پیش آیا، پائلٹ نے بروقت خود کو طیار ے سے باہر نکال لیا۔ امریکی فوج کے مطابق پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


https://x.com/tassagency_en/status/2102456755401953572?s=20


جرمن فضائی ٹریفک کنٹرول اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کے وقت مجموعی طور پر 4 ایف 16 طیارے تربیتی مشق میں شریک تھے ان میں سے 2 طیارے تربیتی علاقے میں موجود رہے جبکہ 2 اسپانگڈاہلیم فضائی اڈے کی جانب واپس آرہے تھے،واپس آنے والے دونوں طیاروں میں سے ایک کے بارے میں خیال ہے کہ وہ فضائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ باقی ایف 16 طیاروں نے جر منی میں واقع امریکی فضائی اڈے راملشٹائن پر بحفاظت لینڈنگ کی۔


https://x.com/GlobalOSINTHQ/status/2102460460981457029?s=20