ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا کا ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

us ship1

امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے نئی ٹاسک فورس ’آئرن گیٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-


امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق اس خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا حکم سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دیا ہے فورس میں تقریباً 20 فوجی اور سویلین اہلکار شامل ہوں گے اور اس کا مرکز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں ہوگا ’آئرن گیٹ‘ امر یکی حکومت کےدیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور ایران کی زمینی سرحدوں سمیت بحیرہ کیسپین کے راستے ہتھیاروں کی منتقلی کی نگرانی کرے گی۔


ٹاسک فورس ایران کو ایسے سامان کی فراہمی روکنے پر بھی نظر رکھے گی جو شہری مقاصد کے ساتھ فوجی استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے,اس کے علاوہ غیر قانونی مالی ذرائع اور آمدنی کے ان نیٹ ورکس کی نگرانی بھی کی جائے گی جن کے ذریعے ایران کو ہتھیاروں اور ممنوعہ سامان کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔


ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط بنا کر ایران کی مبینہ دہشتگردی کی مالی معاونت، ہتھیارو ں کی پیداوار اور فوجی ذخائر دوبارہ بحال کرنے کی صلاحیت محدود کی جا سکے گی۔


امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کئی ماہ سے جاری بحری ناکا بندی کے باعث تہران 25 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا خام تیل برآمد کرنے سے محروم رہا ہے, ایران کی جانب سے امریکی سینٹرل کمانڈ کی نئی ٹاسک فورس ’آئرن گیٹ‘ کے قیام کے اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔