ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف، مرزا عارف رشید

نقطہ نظر

تاریخ پیدائش 30 مئی 1973

تعلیم میٹرک

آبائی علاقہ تحصیل احمدپور شرقیہ ضلع بھاولپور پنجاب

موجودہ رہائش بھاولپور شعبہ صحافت کالم نگاری صحافتی سفر کا آغاز مجھے بچپن سے ہی لکھنے اور پڑھنے کا بے حد شوق رہا ہے یہی شوق مجھے صحافت کی دنیا میں لے آیا میں نے اپنے عملی صحافتی کیریئر کا آغاز 1998 میں لاہور سے کیالاہور میں قیام کے دوران مجھے سینئر صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ابتداء میں میں نے روزنامہ دن اخبار میں کام کیاجہاں میرے ساتھی کیمرہ مین شاہدخان صاحب تھے جو 2 فروری 1999 کو ایک افسوسناک موٹرسائیکل حادثے میں وفات پا گئےاللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے شاہد خان صاحب کے بعد میں نے سٹی 42 (City 42) کے موجودہ چیف کیمرہ مین محترم طاہر خان صاحب کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کیا طاہر خانا روز نامہ نیا دور میں کمرہ تھے جیل روڑ پر آفس ہوتا تھا کچھ عرصہ فیصل خان جیو نیوز میں کام کرتے تھے ان کے ساتھ فیلڈ میں کام کیا تھا جیو نیوز میں کبھی کام نہیں کیا مینے میری ذمہ داری رپورٹنگ اور تحریر کی ہوتی تھی جبکہ طاہر خان صاحب تصاویر اور ویڈیو کوریج کرتے تھے لاہور کے اس دور نے مجھے فیلڈ رپورٹنگ عوامی مسائل کو سمجھنے اور خبر کے پیچھے محنت کرنے کا اصل سبق سکھایا میں پریس کلب لاہور اکثر جاتا تھا پہلے شاہد خان کے ساتھ پھر میں طاہر خان کے ساتھ بھی جاتا رہا ہوں اس وقت پریس کلب میں چائے 1 روپے 50 پیسہ کی ملتی تھی کھانا 50۔7 کا ملتا تھا پریس کلب کے باہر بیڈمٹن کا کوٹ ہوتا تھا واہاں بہت سے صحافی بھائی گیم کیا کرتے تھے میں بھی ایک گیم بیڈمٹن کی لگا لیا کرتا تھا لاہور سچ میں لاہور ہے کسی نے کیا خوب کہا تھا جینے لاہور نہیں ویکھیا کچھ نہیں ویکھیا بہت ہی خوب صورت دن تھے پریس کل میں بہت سے پروگرام ہوتے تھے پھر اچانک میرے والد محترم شدید بیمار ہو گئے اور انہیں فالج کا حملہ ہوا والد صاحب کی تیمارداری اور خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے مجھے لاہور کو خیرباد کہنا پڑ گیا میں واپس اپنے آبائی شہر بھاولپور واپس اپنے گھر پہنچ گیا یہاں پریس کلب میں دوبارہ شمولیت اختیار کی

والد صاحب کی طبیعت کچھ بہتر ہونے کے بعد پریس کلب بھاولپور میں دوبارہ باقاعدہ صحافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا اس بار میں نےخود کو ایک عام رپورٹر کے بجائے ایک کالم نگار کے طور پر کام کر رہا ہوں میرا مقصد صرف خبر دینا نہیں بلکہ خبر کے پیچھے چھپی حقیقت عوامی مسائل اور اپنے علاقے کی آواز کو کالم کی صورت میں حکام بالا تک پہنچانا ہے

میں احمدپور شرقیہ اور بھاولپور کے مقامی مسائل کرپشن انتظامیہ کی غفلت اور عوامی شکایات پر لکھتا ہوں میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ملک اور اپنے علاقے کے لیے اچھے سے اچھا اور سچ پر مبنی کالم لکھ سکوں

کالمسٹ کونسل اور باغی گروپ صحافتی خدمات کے دوران مجھے کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کے طور پر کام کرنے کا اعزازحاصل ہے مجھے محترم جناب عقیل خان صاحب سینئر کالم نگار کی وساطت سے سینئر اینکر پرسن جناب مبشر لقمان صاحب کے باغی گروپ میں شمولیت کا موقع ملا عقیل خان صاحب نے مجھ سے رابطہ کر کے میری تصویر اور تعارف طلب کیا اور یوں میں اس باوقار گروپ کا حصہ بن گیا میں سمجھتا ہوں کہ یہ گروپ صحافیوں کا ایک بہت ہی محنتی مخلص اور متحرک گروپ ہے اس گروپ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں تمام دوست ایک دوسرے کی تحریر پر نظر رکھتے ہیں اصلاح کرتے ہیں اورحوصلہ افزائی کرتے ہیں تمام دوست اعلیٰ اخلاق اور شخصیت کے مالک ہیں میں دل کی گہرائیوں سےجناب مبشر لقمان صاحب اور باغی گروپ کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے خوش رکھے اور حق وسچ لکھنے کی توفیق دیتا رہےآمین ثم آمین