ہفتہ، 7 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ضلع ٹانک سے اغوا دو پولیو رضاکار بازیاب


خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے 4 میں سے دو پولیو رضاکار بازیاب کرالیے گئے ہیں-


ضلع ٹانک کے ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ (اے ڈی ایس) کے مطابق مغوی پولیو رضاکار بازیاب ہوگئے ہیں، بازیاب ہونے والوں میں عمیر اور ثاقب شامل ہیں،باقی دو رضاکاروں قدیر اور عثمان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں،بازیابی کا عمل امن جرگہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔


واضح رہے کہ 2 نومبر کو ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اتار کے گاؤں جیوس میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو رضاکاروں کو فائرنگ کے بعد اغوا کیا تھا-