اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد ہلاک

security forces

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا-


آئی اس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشتگردوں نے مقامی ٹریفک کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ناکام بنا دیاکارروائی کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔


دوسری جانب ضلع نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


ضلع خضدار میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا، کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔


سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تینوں علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ مزید دہشتگرد وں کی موجودگی کا سراغ لگا کر انہیں کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جا سکے۔


سیکیورٹی حکام کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’عزمِ استحکام‘ کےتحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پور ی رفتار سےجاری رہے گی،جس کا مقصد ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگر دی کا خاتمہ ہے۔