اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خودکشی کیس میں راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری

rakhi-sawant-222034989-16×9

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی پروگرام ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شہری کے خلاف مبینہ توہین آمیز اور نامناسب ریمارکس دینے سے متعلق ہے، جس نے بعدازاں خودکشی کرلی تھی عدالت نے اداکارہ کی جانب سے بار بار پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔


یہ کیس جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جو 10 نومبر 2010ء کو انتقال کر گئے تھے ان کی والدہ ساوتری نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرایا تھاجس میں الزام لگایا گیا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010ء میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔


استغاثہ کے مطابق لکشمن اہروار اور ان کی اہلیہ انیتا کو ازدواجی اختلافات کے معاملے پر پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا پروگرام میں مبینہ ریمارکس اور شہری کی بعدازاں موت کے حوالے سے یہ مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔


سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔


رپورٹس کے مطابق، پروگرام میں لکشمن اہروار کو مبینہ طور پر ’نامرد‘ کہا گیا تھا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اس واقعے کے بعد انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ عدالت میں کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر مقرر ہے-