تحفظ حرمین الشریفین کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مرکزی مسلم لیگ
آج جمعہ کو بھی ملک گیر احتجاج،خطبات جمعہ بھی اسی موضوع پر،خالد مسعود سندھو

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیرمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،لاہور،اسلام آباد،کراچی،گوجرانوالہ،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ،فیصل آباد ،سیالکوٹ،حیدر آباد ،حافظ آباد ،بہاولپور ،سکھر ،میاں چنوں و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا ہےکہ جمعہ کو بھی ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، علماء کرام سے اپیل ہےکہ خطبات جمعہ میں دفاع حرمین الشریفین کو موضوع بنائیں ،
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران شرکا حوثی باغیوں کے خلاف اور سعودی عرب سے یکجہتی کے لئے نعرے لگا تے رہے،شرکا نے بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرسعودی عرب سے رشتہ کیا،لاالہ اللہ،حوثیوں کا کعبہ پر حملہ بدترین دہشتگردی،تحفظ حرمین الشریفین جزو ایمان ہے و دیگر تحریریں درج تھیں،لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، چوہدری حمید الحسن گجر،انجینئر عادل خلیق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین پوری امتِ مسلمہ کا مرکز اور بیت اللہ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، حرمین شریفین کا تحفظ امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، جبکہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملے امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں،شیخوپورہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین الشریفین ہماری عقیدتوں کا مرکزی،بیت اللہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے کا انجام ابرہہ جیسا ہوگا ،امتِ مسلمہ حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے لیے متحد ہے،اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے دفاع حرمین الشریفین احتجاجی مظاہرے سے انعام الرحمان و دیگر نے خطاب کیا،کراچی میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی کثیر تعدا نے شرکت کی، مظاہرے سے احمد ندیم اعوان و دیگر نے خطاب کیا، مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام شیخوپورہ موڑ بس سٹاپ، جی ٹی روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین ذوالفقار اولکھ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں، ان کے امن و سلامتی کا تحفظ مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلم ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام ننکانہ صاحب میں تحفظِ حرمین شریفین کے حوالے سے خواتین کی ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرکزی مسلم لیگ سکھر کے زیرِ اہتمام حرمین شریفین پر بزدلانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں کارکنان اور شہری کثیر تعداد میں شریک ہوئے، مرکزی مسلم لیگ موڑ کھنڈا کے تحت تحفظِ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی، جس میں موڑ کھنڈا کی عوام نے بھرپور شرکت کی،فیصل آباد ،سیالکوٹ،حیدر آباد ،حافظ آباد ،بہاولپور ، میاں چنوں ودیگر شہروں میں دفاع حرمین الشریفین ریلیوں و مظاہروں میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے.
مزید پڑھیں


بھنگ کی کاشت ، لائسنس کے لیے 75 درخواستیں موصول



