Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافرلڑ پڑے

لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافرلڑ پڑے
مصنف:

لندن سے بنگلہ دیش جانے والی بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز میں دو مرد مسافروں کے درمیان بحث شدت اختیار کرنے کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔


رپورٹس کے مطابق دونوں مسافروں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی،ایک مسافر کی قمیض بھی پھٹ گئی، واقعے کے باعث قریب بیٹھے مسافروں، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔صورتحال کشیدہ ہونے پر کیبن کریو اور دیگر مسافروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں افراد کو ایک دوسرے سے الگ کردیا۔


سینکڑوں مسافروں کی موجودگی اور دورانِ پرواز پیش آنے والے اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر فضائی سفر کے دوران کیبن سکیورٹی کی حساسیت کو اجاگر کردیا۔