منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہم وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔شرجیل میمن

sharjeel
مصنف:

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کا جواب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بجائے وزیراعظم شہباز شریف کو دینا چاہیے۔


جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق بھی ہونی چاہیے، اگر ہر مسئلے کا حل ریفرنڈم ہے تو پھر آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے؟شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ریفرنڈم کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم خود اس معاملے پر بات کیوں نہیں کر رہے؟ آئین میں یہ نہیں لکھا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے ریفرنڈم ضروری ہے۔


سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوتا عطا تارڑ یہ کہہ دیتے کہ پیپلز پارٹی ہماری حمایت چھوڑ دے، ہم وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔