منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلاول بھٹو کی کئی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں،خدا کے لئے ضد چھوڑیں،جاوید لطیف

javeed
مصنف:

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دو خاندانوں کو دباؤ میں لا کر کوئی منصوبہ بندی کرنا بددیانتی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے کسی کو انکار نہیں، تاہم اس حوالے سے عوام کی ذہن سازی اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو کی کئی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا پنجاب ہی بار بار تقسیم ہوتا رہے گا؟ نئے انتظامی یونٹس بنانے سے کسی کو اختلاف نہیں، لیکن فیصلے میں عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اچھا کام برے طریقے سے نہیں کرنا چاہیے۔ اگر بلاول بھٹو جذبات میں ایک دو باتیں کہہ گئے ہیں تو ان کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ کیا ضمانت ہے کہ نئے صوبے بننے کے بعد شفاف انتخابات ہوں گے؟


انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی بیمار ہے تو اس کے لیے فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جانا چاہیے، جبکہ عدالتوں میں آئین و قانون کے مطابق جو ریلیف دیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے ضد چھوڑ کر ریاست، معیشت، مہنگائی، قرضوں میں کمی اور ڈیموں کی تعمیر جیسے اہم معاملات پر بات کی جائے۔جاوید لطیف نے تجویز دی کہ ایک مرتبہ ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیا جائے کہ عوام نئے صوبے چاہتے ہیں یا معیشت کی بہتری کو ترجیح دیتے ہیں۔