Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے متحد ہوں جہاں فیصلے مذاکرات کی میز پر ہوں۔بلاول

bilawal
مصنف:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی راہ اختیار کرے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرکے پاکستان نے امن کے عزم کا عملی مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ثابت کیا کہ جنگ سے مکالمہ بہتر اور تنازع سے سفارت کاری زیادہ طاقتور ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہے۔ آئیں ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے متحد ہوں جہاں فیصلے مذاکرات کی میز پر ہوں۔