من پسند افراد سے ملاقاتوں کا معاملہ، اخلاقی جرأت ہے تو استعفیٰ دے دیں، لطیف کھوسہ

مصنف:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے من پسند افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ استعفیٰ دے دے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ منظورِ نظر وہ ہوتے ہیں جو میڈیا پر آتے رہتے ہیں، میں تو میڈیا پر نہیں آتا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملات پر پشاور ہائی کورٹ میں ہمارے کیسز کی سماعت نہیں ہوگی، تاہم ہمیں فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر مقدمات پشاور ہائی کورٹ میں سنے جائیں گے۔
مزید پڑھیں




