پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ملوث جہنم واصل دہشتگردافغان شہری نکلا

مصنف:

خیبر پختونخوا میں گذشتہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں جاری غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم شواہد سامنے آگئے


11 نومبر کو کوہاٹ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملہ میں پولیس کے بہادر جوان شہید ہوئے تھے ،انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق؛سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت بطور افغان شہری مکمل جبکہ چار کی شناخت کا عمل جاری ہے،شناخت کیے گئے افغان دہشتگرد کی پرانی تصویر کابل میں افغان طالبان سرغنہ کے پرسنل گارڈ کے طور پر ہوئی، دیگر دہشتگردوں کی تصاویر اور دستیاب معلومات کا تجزیہ کرکے ان کی شناخت کیلئے بھی انٹیلی جنس بنیادوں پر کام جاری ہے،


گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی غیر قانونی مائننگ کا 80 فیصد حصہ افغانستان جا رہا تھا،کوآرڈینٹر وزیراعظم اختیار ولی نے بھی سابق صوبائی حکومت کی سرپرستی میں افغان طالبان کمانڈرز کو یوتھ کمیٹی میں شامل کرکے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف کیا اور کہا کہ دہشتگرد عناصر غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد سے ماہانہ 7 لاکھ روپے جبکہ بیرونِ علاقے سے آنے والے مائنرز سے 11 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے،


سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق؛ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی گذشتہ حکومت، فتنہ الخوارج اورافغان طالبان خیبرپختونخوا میں غیرقانونی گولڈ مائننگ میں ملوث رہے ہیں