امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

مصنف:
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر اپنا عکسِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے اپنے ضمیر کی آواز سن کر جنگ کے خلاف واضح فیصلہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اس عوامی پیغام کی حمایت کرتا ہے اور اگر امریکی حکومت بلیک میل کرنے والے عناصر کے مفادات کے لیے کام کرتی رہے گی تو اسے ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوئی ہے، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ اور معاشی دباؤ ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کا اہم سبب بنے۔
مزید پڑھیں





