بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی


کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔


ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے کی وجہ سے نیچے گر پڑے، جس کے باعث ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔


واقعے کے بعد جیل حکام نے ان کے بلڈ سیمپلز حاصل کر کے شوکت خانم اسپتال معائنے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ وکیل صفائی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے طبی مشورے کی روشنی میں شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور مکمل علاج معالجے کے لیے عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کی جا رہی ہے۔