جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور شہداء کے ورثاء کے لیے مالی معاونت بڑھانے کا اعلان کردیا۔

کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے لیے شہداء پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے، ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے اور گریڈ 18 اور 19 کے لیے 3 کروڑ روپے کردیا گیا۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے عہدیداروں کا شہداء پیکیج ساڑھے 3 کروڑ روپے کردیا گیا، ڈیوٹی کے دوران زخمی اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ اور مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

کانسٹیبل سے انسپکٹر تک شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کی جگہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے اور 20 گریڈ اور زائد کے پولیس افسران کے ورثاء کو 7 کروڑ روپے دیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے والدین یا بہن بھائی کی وفات پر بھی 30 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔