Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایشین گیمز، ہاکی میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

مصنف:

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گروپ بی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔


پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 3،3 گول سے برابر تھا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کرکے ٹیم کو 4-3 کی برتری دلائی۔تاہم میچ کے آخری 5 منٹ میں ملائیشیا نے 2 گول کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے اسکور کیے۔گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان راؤنڈ کا آخری میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔