جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ضلع کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک

seco army
مصنف:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ کے مقام میناز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میناز کے علاقے میں دہشت گرد دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔