اضافی چھولے مانگنے پرجھگڑا،دوکاندار نے چھریوں کے وار سے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کھانے کے ساتھ اضافی چھولے مانگنے پرجھگڑے میں ایک فوڈ وینڈر کے مبینہ چاقو کے حملے میں 35 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے نہال وہار میں پیش آیا، جہاں چھولے بھٹورے فروخت کرنے والے دکاندار سے تلخ کلامی کے دوران شہری پر چاقو سے متعدد وار کیے گئے,مقتول کی شناخت سندیپ کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھا۔ وہ ایک ریڑھی پر چھولے بھٹورے کھانے پہنچا تھا۔ کھانا لینے کے کچھ دیر بعد اس نے اضافی چھولے مانگے تاہم دکاندار کی جانب سے انکار پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اپنی ریڑھی سے چاقو اٹھایا اور سندیپ کے پیٹ میں تین سے چار وار کر دیے۔ حملے میں اس کے ہاتھ پر بھی زخم آئے،زخمی سندیپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے واقعے کی شکایت درج کرائی، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی حاصل کیے گئے۔
پولیس نے ملزم چنتو گپتا کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے سندیپ کی موت کے بعد مقدمے میں بی این ایس کی دفعہ 103(1) کے تحت قتل کی دفعہ بھی شامل کر دی گئی ہیں ،پولیس کے مطابق سندیپ اپنے والدین، اہلیہ اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے جن کی عمریں تقریباً 4 اور 10 سال بتائی گئی ہیں-
مزید پڑھیں





