فیلڈ مارشل کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا-
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وز یراعظم داتو سری انور ابراہیم سے پتراجایا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی اور سیکیو رٹی تعاون سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا اور علاقائی ا من، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہا،انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مز ید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور اد ارہ جاتی روابط مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر مسلسل مکالمے کے ذریعے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کی وزارت دفاع آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کی مسلح افواج کےسربراہ جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان اورملائیشیا کی بری فوج،بحریہ اور فضا ئیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری محمد خالد بن نورالدین سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ایک خصوصی تقریب میں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں





