مکہ کی مسجد میں غیر اخلاقی حرکات پر بنگلہ دیشی مرد و خاتون کو سزائے موت

مصنف:
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مقدس شہر مکہ کی ایک مسجد کے اندر مبینہ فحاشی کے الزام میں گرفتار ایک بنگلہ دیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ نے وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی مرد نذر الاسلام عبدالبصیر اور خاتون سیتی اختر پر الزام تھا کہ انھوں نے مکہ کی ایک مسجد کے اندر ’فحش فعل کا ارتکاب کیا۔‘
سعودی حکام کے مطابق سکیورٹی حکام نے دونوں کو گرفتار کیا اور انھیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ عدالت نے نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے خلاف فیصلہ جاری کیا جس میں ’اُن پر عائد الزامات کی توثیق کی گئی۔‘
مزید پڑھیں





