جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری


پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 16 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔