جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام کو ری بوٹ کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا جمہوریت، سیاسی قیادت، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے موجودہ جمہوری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگوں کو سیاست میں موقع دینے، نظام کو دوبارہ ترتیب دینے اور قومی پرچم کو تسلیم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
سینیٹرنے دعویٰ کیا کہ جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 برس کے دوران عوام کو خاطر خواہ فوائد نہیں ملے، اگر صوبائی حکومت نے عوام کے لیے مؤثر کارکردگی دکھائی ہوتی تو لوگ اس کی حمایت میں باہر نکلتے۔
فیصل واوڈا نے سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے خلاف نااہلی اور کرپشن کے حوالے سے طویل داستانیں موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہی طرز کا نظام قائم ہے، جہاں غریب مشکلات کا شکار ہے، اس لیے جمہوریت کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں





