جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی

FBR

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر نے تاریخ میں دوسری بار توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 69 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی، جس میں پہلے ہی 15 روز کی توسیع کی گئی تھی۔ اب تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی ہے۔