لاہور: پنجاب میں جشنِ بسنت 2027 کی تاریخوں میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے بسنت کی نئی تاریخوں سے متعلق سمری منظور کر لی ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر لاہور نے تاریخوں میں تبدیلی کی سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی تھی، جسے بعد ازاں منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد جشنِ بسنت کی نئی تاریخیں طے کر دی گئی ہیں، جس کے تحت لاہور میں تین روزہ تقریبات مارچ 2027 میں منعقد ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک دس روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب سابقہ شیڈول تبدیل کرتے ہوئے تقریبات 12، 13 اور 14 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





