بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ریگولیٹری نظام پر گفتگو

اسلام آباد: پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری ادارے کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے تبدیل ہوتے ریگولیٹری طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں اور جدید، تیز تر اور مؤثر ریگولیٹری طریقہ کار کے قیام کے لیے ملکی سطح پر جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں جدید اور تیز تر ریگولیٹری طریقہ کار وضع کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں





