مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی،کارکنان کو دھرنے ختم کرنے کا حکم

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی
گرفتاری سے قبل مختصر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ابھی میرے پاس آئی جی صاحب تشریف لائے ہیں، سی سی پی او صاحب تشریف لائے ہیں۔ وہ میری گرفتاری کر چکے ہیں اور اب میں ان کی حراست میں ہوں۔ وہ مجھے جہاں لے جائیں گے، لے جائیں گے۔ آپ بے فکر رہیں، ہم ان شاء اللہ پوری استقامت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ اب وہ اپنے فیصلے کریں گے اور ہم اپنے فیصلے کریں گے۔ان شاء اللہ العزیز، جیل میں جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم اس تاریخ کے حامل ہیں جہاں ہمارے اکابر نے پھانسیوں کو چوما ہے، اور جب پھانسیاں رک گئیں تو درختوں پر لٹکایا گیا۔ تمہاری جیلیں بھی ختم ہو جائیں گی، لیکن ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میں پورے ملک کے لیے اعلان کرتا ہوں کہ آپ اس وقت اپنے دھرنے، جہاں جہاں بھی ہیں، ملتوی کر دیں۔ کل جمعہ کا دن ہے۔ نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی جماعتیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مظاہروں کا انتظام کریں گی اور اس کا طریقۂ کار طے کریں گی۔ان شاء اللہ تحریک جاری رہے گی۔ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گی۔
دوسری جانب ترجمان جے یو آئی پنجاب نے تصدیق کی کہ جمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی،مولانا فضل الرحمان نے تمام کارکنوں کو گھر جانے کی ہدایت کی ہے ،پولیس کو مولانا فضل الرحمان گرفتار کر کے لے گئی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کسی کارکن کو گرفتار نہ کرنے کی ایماء پر گرفتاری دی ہے
مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی


لندن: 10 سیکنڈز میں 27 کروڑ کی چوری


